ہے چمن ہی چمن مدینے میں
اُن کی دیکھو پھبن مدینے میں
ساری دُنیا ہے انجمن اُن کی
زینتِ انجمن مدینے میں
آرزو ہے یہ دل میں بن جائے
کاش میرا وطن مدینے میں
ہے سخن ور جہاں میں لاکھوں ہی
تاج دارِ سُخن مدینے میں
جدِّ سادات اے ریاضِ حزیں
ہیں حسین و حسن مدینے میں
No comments:
Post a Comment