حسبی ربی جل اللہ ما فی قلبی غیر اللہ
نور محمد صلی اللہ لا الہ الا اللہ
اول و آخر ہے اللہ ظاہر و باطن ہے اللہ
حافظ و ناصر ہے اللہ لا الہ الا اللہ
کھل جائیں در جنت کے دوزخ کی سب آگ بجھے
دل سے کوئی اک بار کہے لا الہ الا اللہ
عرض غلام فقیر ہے اب داخل رحمت ہوں ہم سب
ذکر قبول ہو یہ یا رب لا الہ الا اللہ
0 comments :
Post a Comment